ہیلی فیکس( نمائندہ جنگ) کاروباری شخصیت اور پاک کشمیر آرٹ سوسائٹی کے چیئرمین الحاج رب نواز اختر کے بیٹے ولید رب نواز اختر کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی، شادی کی تقریب کے موقع پر برطانیہ بھر سے سیاسی، سماجی ،مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے دولہا ولید رب نواز کو شادی کے پُر مسرت موقع پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر الحاج رب نواز اختر نے تقریب میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مذہبی سکالر صاحبزادہ سید محمد حیدر ترمذی نے دعائے خیر کی۔