• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی کامیابی پر مودی فون پر مبارکباد دینے والے پہلے رہنماؤں میں شامل

نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکا کے نومنتخب صدر سے فون پر بات کرکے ان کی فیصلہ کن فتح پر انہیں مبارکباد دی ہے اور یوں وہ ان سے بات کرکے انہیں مبارکباد دینے اولین رہنماؤں میں شامل ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دنیا کے امن کی خاطر مل کرکام کرنے کا عہد کیا۔بھارتی ذرائع کے مطابق اس گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ " پوری دنیا وزیراعظم مودی سے محبت کرتی ہے اور بھارت ایک شاندار ملک اور مودی شاندار آدمی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم مودی کو بتایا کہ وہ انہیں اور بھارت کو ایک سچا دوست تصور کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی ان اولین لوگوں میں سے ایک ہیں جن سے انہوں نے اپنی فتح کے بعد گفتگو کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جونہی ٹرمپ کے امریکی انتخاب میں فتح ہونے کی خبرآئی وزیراعظم مودی نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کوکال کی اور انہیں مبارکباد دی۔ مودی نے بعد ایکس پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی فتح پر بھرپور مبارکباد دی۔

اہم خبریں سے مزید