اسلام آباد (ساجد چوہدری) ملٹری اکاونٹنٹ جنرل نے سی ایم اے (ایف ڈبلیو او)میں مبینہ کرپشن سمیت دیگر الزامات ثابت ہونے پر جونیئر آڈیٹر حبیب اللہ کو نوکری سے فارغ کردیا ہے ،ان کا تمام جی پی فنڈ قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایات جاری ، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور نے سی ایم اے (ایف ڈبلیو او )کے ایم سیکشن میں مبینہ کرپشن کا کیس سامنے آنے پر اس کی محکمانہ انکوائری کروائی تو بطور مجاز اتھارٹی جونیئر آڈیٹر حبیب اللہ کیخلاف الزامات ثابت ہونے پر انہیں 22 اکتوبر سے ملازمت سے برخاست کر دیاجبکہ باقی ملازمین کا کیس انکوائری افسر کی سفارشات کے ساتھ سیکرٹری دفاع کو مزید کارروائی کیلئے بھجوا دیا ، ذرائع نے بتایا کہ ان ملازمین کو مائنر پنلٹی کی محکمانہ سزا تجویز کی گئی ہے ۔