کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل نے انتخابی مداخلت کے دعوے پر ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ایک صارف کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ جب گوگل پر لوگ کملا ہیرس کو ووٹ دینے کیلئے سرچ کرتے ہیں تو وہ انہیں قریبی پولنگ اسٹیشن کے بارے میں بتاتا ہےتاہم ٹرمپ کو ووٹ دینے کے بارے میں پوچھنے والے صارفین کو اس طرح نہیں بتایا جاتا ۔