کراچی (نیوز ڈیسک) ایوانکا کیلئے دھچکا، اسٹیج پر ان کی جگہ ٹرمپ کی بہو لارا نے لے لی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی جیت کے بعد ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اس مہم کے بعد پہلی بار اپنے والد کے ساتھ اسٹیج پر آئیں۔ تاہم، انہیں ایک بڑا دھچکا لگا کیونکہ ٹرمپ کی بہو لارا نے مہینوں کی مسلسل مہم کے بعد صدر کی دائیں ہاتھ کی خاتون کے طور پر اپنا مقام حاصل کر لیا۔شوہر جیرڈ کشنر کے ساتھ، 43 سالہ ایوانکا نے ماراے لاگو میں اپنے والد کی انتخابی جیت کے جشن میں شرکت کی تاکہ ان کی ناقابل یقین سیاسی واپسی کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ ان کی موجودگی ان قیاس آرائیوں کے ساتھ موافق ہے کہ وہ ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس کیخلاف ٹرمپ کی شاندار فتح کے بعد سیاست میں واپس آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔