• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج پالیسی کی اہم تفصیلات، خواتین کو محرم کے بغیر جانے کی مشروط اجازت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) و فاقی کابینہ سے منظور ہونے والی نئی حج پالیسی 2025کی اہم تفصیلات سا منے آئی ہیں۔ ذ رائع کے مطابق نئی پالیسی میں خواتین عازمین حج کو بغیر محرم کے حج پر جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ یہ اجازت سلامی نظر یاتی کونسل کے سات جون 2023کے فیصلہ کی رو سے دی گئی ہے۔ شادی شدہ ہونے کی صورت میں خا وند اور غیر شادی شدہ کیلئے والدین کی اجازت لازمی ہو گی۔ تمام حجاج مکتب ڈی میں قیام کریں گےگزشتہ حج کی نسبت نئی پالیسی میں حج ا خراجات میں اضا فہ ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ پالیسی میں حج پیکج دس لاکھ75ہزار رو پے تھا۔ اگلے حج میں حج اخراجات دس لاکھ 75ہزار روپے سے گیارہ لاکھ 75ہزار رو پے کے در میان ہوں گے ۔2024کی پالیسی میں سپانسر شپ سکیم کیلئے گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ 25ہزار اور نجی اسکیم کا27ہزار تھا۔ 2025میں گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ صرف پانچ ہزار رکھاگیا ہے جبکہ پر ائیویٹ اسکیم کا کوٹہ 30ہز ار کردیاگیا ہے محرم کے بغیر جانے والی خواتین عازمین حج کو ایسے محفوظ گروپ میں رکھا جا ئے گا جہاں ان کی حرمت کو کوئی اندیشہ نہ ہو۔ کابینہ کو وجہ بتائی گئی ہے کہ رسپانس اچھا نہ ملنے کی وجہ سے 19500کا حج کوٹہ سرنڈر کرنا پڑا تھا۔ حاجی کے دوران حج انتقال کی صورت میں زر تلافی کی رقم دس لاکھ روپے سے بڑھا کر بیس لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ہارڈ شپ کوٹہ 500 سے بڑھا کر ایک ہزار کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید