کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دورانامریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت سے سرمایہ کاروں میں بے چینی، اچانک فروخت کا دباؤ بڑھ جانے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 283 پوائنٹس کی کمی،سرمایہ کاری مالیت 42 ارب 19 کروڑ 62 لاکھ روپے گھٹ گئی۔51کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔ 44.46فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،کاروباری حجم میں بھی 18.13فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔