• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے جیتنے پر بانی پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کیا، علی محمد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف، علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایسے آدمی کے آنے سے فرق تو پڑے گا جس کے سابق وزیراعظم سے اچھے تعلقات تھے، ٹرمپ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ،بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آکر انتقام نہیں لیں گے۔ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ قوم کو آگے لے جانے کے لئے آرہاہے۔عمران خان ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ کے دوسرے ایسے صدر بن جائینگے جو صدر ہوتے ہوئے صدارتی انتخاب ہارنے کے بعددوسری مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں۔جو اب امریکی تاریخ کے پہلے سزا یافتہ صدر بھی ہوں گے۔رہنما تحریک انصاف، علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے دو ماہ بعد ملاقات کی اجازت ملی۔بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔ٹرمپ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب وزیراعظم تھا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ٹرمپ کے آنے سے ٹرمپ انتظامیہ نیوٹرل ہوگی۔ ٹرمپ کے آنے سے فرق تو پڑے گا۔ٹرمپ کا امریکا کا صدر بننے میں ایک مثبت پہلو ضرور ہے۔پاکستان میں مداخلت کرنے والی امریکی انتظامیہ جائے گی تو یہ اچھی چیز ہے۔ایسے آدمی کے آنے سے فرق تو پڑے گا جس کے سابق وزیراعظم سے اچھے تعلقات تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہم عدالتوں میں ہیں پارلیمنٹ میں اب احتجاج کے فیز میں بھی جارہے ہیں۔اوورسیز نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جو ایک مہم چلائی ہے اس کی تعریف نہ کروں تو زیادتی ہوگی۔ پاکستان سے محبت کی وجہ سے وہ بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے آنے سے عمران خان کے لئے شاید حالات بہتر ہوں گے، negativity کم ہوگی جو بائیڈن کے نیچے تھی۔بانی پی ٹی آئی نے آج واضح کیا ہے کہ میں ملک سے باہر جانے والا نہیں ہوں۔ ملک سے وہ لوگ چھوڑ کر جاتے ہیں جن کے باہر اثاثے ہوتے ہیں جو کرپشن کی ہوتی ہے۔میں حکومت سے کہتا ہوں مجھے ای سی ایل میں ڈالو میں نے باہر نہیں جانا۔بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آکر انتقام نہیں لیں گے۔ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ قوم کو آگے لے جانے کے لئے آرہاہے۔عمران خان ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔بانی پی ٹی آئی نے توقع ظاہر کی کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو تو معاملات آگے بڑھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج کی طرف پارٹی کو جانا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ امید نہیں کہ مذاکرات سے کچھ بدلے گا۔

اہم خبریں سے مزید