• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فالج کے مریضوں کیلئے سہولتوں کا فقدان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فالج کے مریضوں کے لیے سہولتوں کا فقدان ہے۔

اس حوالے سے ممبر ٹاسک فورس برائے امراضِ قلب نے چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹروک انٹروینشن کی سہولت موجود نہیں، آر آئی سی کے پرائیوٹ سیکٹر میں بھی سہولتوں کا فقدان ہے۔

ممبر ٹاسک فورس نے خط میں آگاہ کیا ہے کہ فنڈز کی کمی سے اسٹروک انٹروینشن پروگرام تاخیر کا شکار ہے۔

خط کے مطابق اسٹروک انٹروینشن پروگرام کے لیے فنڈز فوری دیےجائیں۔