• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے انتہائی اعلیٰ سطح کی یقین دہانی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی، مہتاب حیدر) پاکستان نے چین کو چینی شہریوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے انتہائی اعلیٰ سطح کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاک چین تاریخی سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پائیدار دوستی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ گوادر میں 97 ایکڑ متنازع اراضی میں سے 22 ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سکیورٹی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

پاکستان اور چین نے تاریخی سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پائیدار دوستی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ کے دوران تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی، مواصلات، ریلوے، داخلہ اور دیگر وزارتوں کے سیکریٹریوں سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر چینی سفیر کو بتایا گیا کہ گوادر میں 97 ایکڑ متنازع اراضی میں سے 22 ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سکیورٹی کے لیے مختص کی گئی ہے۔

گوادر میں چینی اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کو فراہم کردہ 2281 ایکڑ اراضی میں سے 97 ایکڑ اراضی کا چین کو فراہمی کافیصلہ نہیں ہوا تھا، اب یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے ور چین کو بتادیا گیا ہے کہ 72 ایکڑ اراضی پاکستان بحریہ کے پاس رہے گی۔

اہم خبریں سے مزید