• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا یوم اقبال پرکل ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی حکومت نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پرکل 9نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔جمعرات کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر ہفتہ کو علامہ اقبال ڈے کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یوم اقبال کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اسٹیٹ بینک نے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید