• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5400 روپے فی تولہ کی بڑی کمی ،چاندی بھی 130روپے فی تولہ سستی ہو گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت65ڈالر فی اونس کی کمی سے 2727ڈالر سے کم ہو کر2662ڈالر فی اونس پر آگئی عالمی مارکیٹ میں نمایاں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5400روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 4630 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے ، جبکہ چاندی کی قیمت 130 روپے فی تولہ کی کمی کے بعد 3430 روپے سے کم ہو کر 3300 روپے فی تولہ پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید