کراچی ( اسٹاف رپورٹر)زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا تسلسل برقرار، اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران مزیدایک کروڑ 80لاکھ ڈالر بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 11 ارب 17 کروڑ 46 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں، اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح یکم نومبر کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 15 ارب 93 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔