کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں ایک اور وزارت کی پیش کش کی گئی ہے، اس وقت وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بطور ایجوکیشن اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر فرائض انجام دے رہے ہیں، امکان ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں دوسری وزارت آئی ٹی کی دی جائے گی، جس کے لئے ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی میں تین ناموں پر غور کیا گیا ہے ان میں سابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، سابق وفاقی وزیر سید فیصل سبزواری اور رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین کے نام شامل ہیں،مرکزی کمیٹی کی حتمی مشاورت کے بعد ایم کیو ایم حکومت کو کابینہ کے لئے اپنے وزیر کا نام بھیجے گی۔