کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورانانٹر بینک میں ڈالر10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں9پیسے تک مہنگا ہو گیا، یورو کی قیمت میں72پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 1.23 روپے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.75روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے اور قیمت فروخت 277.90 روپے سے بڑھ کر 278.00 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4 پیسے کے اضافے سے 276.92 سے بڑھ کر 276.96 روپے اور قیمت فروخت 9 پیسے کے اضافے سے 278.79 روپے سے بڑھ کر 278.88 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 72 پیسے کے اضافے سے 296.25 روپے سے بڑھ کر 296.97 روپے اور قیمت فروخت 64 پیسے کے اضافے سے 299.13 روپے سے بڑھ کر 299.77 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.23 روپے کے اضافے سے 355.37 روپے سے بڑھ کر 356.60 روپے اور قیمت فروخت 1.15 روپے کے اضافے سے 358.84 روپے سے بڑھ کر 359.99 روپے ہو گئی۔