• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی، وزیراعلیٰ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، انڈس ڈیلٹا، آثار قدیمہ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی۔ نیل ہاکنز نے کہا کہ انڈس ڈیلٹا کی شاندار تاریخ ہے اور اس کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پانی کی کمی کا شکار ملک رہا ہے۔ سندھ زیریں صوبہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت کا شکار ہے اس لیے کوٹری ڈاؤن اسٹریم سے نیچے سمندر میں پانی چھوڑنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے نتیجتاً سمندر کا آگے آنا بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ملاقات میں سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید