• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی، خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر موبائل فون ضبط کر کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں جس پراراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید