• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں ٹک ٹاک کے تمام دفاتر بند کرنے کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک) کینیڈا نے ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر چین کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو اپنی سرزمین پر تمام کاروباری دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، تاہم ملک بھر میں صارفین کو چینی ایپ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی ، چینی سوشل میڈیا ایپ کے ترجمان نے فیصلے کیخلاف عدالت سےرجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ کینیڈا کی حکومت نے کہا کہ انہوں نے "مخصوص قومی سلامتی کے خطرات" کی وجہ سے ملک میں ٹک ٹاک سے اپنے کاروبار ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فی الحال وینکوور اور ٹورنٹو میں اس کے دفاتر ہیں۔ کینیڈا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کوقومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے کر یہ فیصلہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید