• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی، صیہونیت کی تبلیغ اور علامت کی نمائش پر سزا کا بل منظور

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جمعرات کو چیئرمین فیصل سلیم کی زیر صدارت اجلاس میں صہیونیت کو بطور مذہب اپنانے، اس پر عمل پیرا ہونے، اس کی تبلیغ و اشاعت کرنے کے مرتکب کو 3 سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، صیہونی علامات کی نمائش پر دو سال قید اور 30ہزار جرمانہ ہوگا ،سینیٹر افنان اللہ نے کہا صہونیت کی زہنیت اور نظریات اس وقت دنیا میں ہے صہونیت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ جو اپ سے اتفاق نہ کرے انھیں قتل کر دویہ اس نظریہ کے تحت غزہ میں بچوں کو شہید کر رہے ہیں،پاکستان میں بھی صہونیت کے نظریات کے لوگ موجود ہیں وزارت داخلہ کی جانب سے بل کی مخالفت نہیں کی گئی ۔۔صیہونیت ایک نسلی، مذہبی اور سیاسی نظریہ ہے، صہونیت مقاصد کے حصول کے لئے انتہا پسند طریقے اور وسائل اختیار کرتا ہے پاکستان نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور مختلف مذاہب اور عقائد کے لیے رواداری کا مظاہرہ کیا ہے ایک مسلم ریاست ہونے کے ناطے پاکستان میں صیہونیت کی تبلیغ یا اس کے نشان کی نمائش برداشت نہیں کی جا سکتی۔ جبکہ نیشنل فارنزک ایجنسی ترمیمی بل کی بھی منظوری دیدی گئی۔
اہم خبریں سے مزید