اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کریسی میںتقررو تبادلے کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے ڈاکٹر نجیب اللہ کو ممبر سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی سی ٹی، پلاننگ کمیشن مقرر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر نجیب اللہ کی تقرری 2 سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ایس پی پی ایس-1 سکیل میں کی گئی ہے جو کہ فوری و تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہے۔جوائنٹ سیکرٹری/فنانشل ایڈوائزر فنا نس ڈویژن، ملٹری فنانس وِنگ عرفان بشیر کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 4 جنوری 2025 سے 3 جنوری 2026 تک شمار ہو گی۔ وہ پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر ہیں۔