• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو حکومت پرائمری اسکول نہیں چلا سکتی وہ چلی تھی پی آئی اے چلانے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے احتجاج کرنیوالے اساتذہ کو نوکریوں سے معطل کرنے کے اقدام پر کہا کہ جو حکومت پرائمری سکول نہیں چلا سکتی وہ چلی تھی پی آئی اے چلانے ،سرکاری ملازمین وزیر اعلیٰ کیساتھ پی ٹی آئی احتجاج میں شریک تھے انہیں تو بونس سے نوازا گیا ، ان اقدامات نے ”بچہ سقہ“ دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔ گزشتہ روز اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے تمام احتجاج کرنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے معطل کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری بھی جاری ہو گیا مگر جو سرکاری ملازمین وزیر اعلیٰ کیساتھ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک تھے ان کو تو بونس سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت پرائمری سکول نہیں چلا سکتی وہ چلی تھی پی آئی اے چلانے، افسوس ان اقدامات نے ”بچہ سقہ“ دور کی یاد تازہ کر دی۔ 
اہم خبریں سے مزید