برن(نیوز ایجنسی )سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر حجاب سے متعلق متنازع قانون (برقع پر پابندی) کا اطلاق آئندہ برس یکم جنوری سے ہوگا۔سوئس حکومت کے مطابق پابندی کا اطلاق ہوائی جہازوں، سفارتی یا قونصلر خانے کی حدود پر نہیں ہوگا جبکہ عبادت گاہوں یا دیگر مقدس مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپا جاسکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2021 میں سوئٹرزلینڈ میں ایک ریفرنڈم میں منظور کیے جانے والے اس قانون کی مسلم تنطیموں نے مذمت کی تھی، اس اقدام کا آغاز 2009 میں نئے میناروں کی تعمیر پر پابندی لگانے والے گروپ نے کیا تھا۔