• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں نئی انتظامیہ کیلئے تیاریاں ٹرمپ چاہتے ہیں، جلد جنگوں کا اختتام ہو، ری پبلکن ترجمان

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکا میں نئی انتظامیہ کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ 20جنوری کو اقتدار کی پرامن منتقلی ہوگی، صدر کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کروں گا۔ دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ جنگوں کا جلد اختتام ہو اور یہ حماس اور حزب اللہ کیخلاف اسرائیلی فتوحات کیساتھ ہی ختم ہو۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے قوم سے پہلا خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کو قبول کرتے ہیں۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ ’شکستوں سے بچا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک روز قبل منتخب صدر ٹرمپ سے ان کی جیت پر مبارکباد دینے کےلئے بات کی، اور انہیں یقین دلایا کہ میں اپنی پوری انتظامیہ کو ہدایت دوں گا کہ وہ پرامن اور منظم منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے۔

اہم خبریں سے مزید