• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ کے باعث نئی نسل آئوٹ ڈور گیمز سے دور چلی گئی، سیکرٹری دفاع

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے باعث نئی نسل آئوٹ ڈور گیمز سے دور چلی گئی ہے اور موبائل سے باہر نہیں آ رہی ہے،22کروڑ آبادی والے ملک کیلئے اولمپک میں ایک گولڈ میڈل جیت جانا زیادہ بڑی بات نہیں، ہم نے کھیلوں کو محض ٹائم پاس سمجھ رکھا ہے حالانکہ کھیل بہت اہم چیز ہیں جس سے انسان میں مثبت رحجان پیدا ہوتا ہے ، یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو سی ایم اے کمپلکس راولپنڈی میں پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی) کی سالانہ کھیلوں 2024-25 کا افتتاح کر تے ہوئے کیں،انہوں نے کہا 22کروڑ سے زیادہ آبادی پر مشتمل ملک جس کی زیادہ تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہو اس کیلئے اولمپک میں ایک گولڈ میڈل جیت جانا زیادہ بڑی بات نہیں ، اس کے مقابلے میں چھوٹی آبادی پر مشتمل ممالک کی کارکردگی اچھی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید