• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، زائد نمبروں کے معاملے کی تحقیقات جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں زائد نمبروں کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مختلف طلباء کو پرچہ فراہم کرنے میں ملوث مبینہ ملزم ساجد کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نئے اور پرانے پتوں پر پرسائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے چھاپے مارے تاہم درکار ملزم ہاتھ نہیں آیا ۔تفتیشی حکام کے روبرو 160طلبا کے انٹرویوز اوربیانات مکمل کر لئے گئے ہیں۔کئی طلباء کی جانب سے میٹرک اور انٹر امتحانات میں غیر معمولی نمبر لینے پر مبنی رزلٹ بھی پیش کئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ طلباء کے بیانات میں پرچہ صبح کے اوقات میں مختلف واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے ملنے کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔پرچہ لیک ہونے ہونے کے حوالے سے دستیاب مواد فرانزک رپورٹ کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سال 2023 میں پرچہ لیک ہونے کے حوالے سے تحقیقات میں موبائل فونز کا فرانزک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید