اسلام آباد (ایوب ناصر) اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے 8پارلیمنٹیرینز کو اجازت نہ مل سکی اور وہ چار بجے تک انتظار کے بعد جیل سے واپس چلے گئے، اسد قیصر، شبلی فراز،علامہ ناصر عباس ،عون عباس بپی ،شیخ وقاص اکرم و دیگر کو اڈیا لہ جیل سے 3 کلومیٹر دور روک لیا گیا،پی ٹی آئی کے مطابق جمعرات کو ملاقات کا دن تھا، سابق سپیکر اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز،علامہ راجہ ناصر عباس ،عون عباس بپی ۔شیخ وقاص اکرم،،خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ ۔جمال احسان اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کو اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔