• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری، انڈیکس کی جانب گامزن، 499 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران مثبت معاشی خبروں کی وجہ سےمارکیٹ نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری سےکے ایس ای100 انڈیکس میں499پوائنٹس کا اضافہ،57.23فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بھی بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 59ارب 62کروڑ 15لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم23.66فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق ایک روز کی مندی کے بعد جمعرات کو ایک بار پھرمارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا،ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد دن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا اور ایک موقع پر 100انڈیکس 673پوائنٹس تک بڑھ گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 499.05 پوائنٹس کے اضافے سے 92520.49پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 97.09 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 28761.88پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 341.33پوائنٹس کے اضافے سے 58870.74پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر449کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 257کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 145 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور47کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 59ارب 62کروڑ 15لاکھ 12ہزار روپے کے اضافے سے 11876 ارب11کروڑ 17لاکھ 77ہزار روپے ہو گئی،تاہم کاروباری حجم67بدھ کی نسبت کروڑ 87لاکھ88ہزار شیئرز پر آگیا۔
اہم خبریں سے مزید