• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم 47 سے فتح چھین لی، امریکی جمہوریت سے سیکھنے کی ضرورت، زرتاج گل

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اُمید رکھتے ہیں امریکہ کے ساتھ ہماری معاملات بہتری کی طرف جائیں گے، یہ ٹرمپ کے پاس جائیں یا کسی اور کے پاس بالآخر انہیں ریلیف پارلیمان سے اندرونی سیاست سے ملے گا،پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ امریکہ میں الیکشن کے بعد ہارنے والی پارٹی نے ہار تسلیم کرتے ہوئے ٹرمپ کو مبارکباد دی جبکہ یہاں ہم سے فارم 47 کے ذریعے ہماری فتح چھین لی گئی انہیں امریکہ کی جمہوریت سے سیکھنے کی ضرورت ہے،مسلم لیگ نون نے دھڑا دھڑ اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ہم نے ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے لیکن ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے ہمیں کہیں باہر نہیں بھاگنا ہے،میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو لوگ ٹرمپ پر تنقید کرتے تھے آج انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ٹرمپ سے متعلق جو سیاستدان ماضی میں بات کرتے رہے اور جو آج بات کر رہے ہیں ان میں بہت تضاد پایا جاتا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ امریکہ نے اپنا اتحادی تحریک انصاف کی پالیسز کی وجہ سے اس وقت انڈیا کو منتخب کیا تھا۔تمام سرمایہ کاری انڈیا میں چلی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید