کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں شرح سود میں0.25فیصد کمی ، 4.75فیصد ہوگئی ، بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.25فیصد کمی کا اعلان کر دیا، رپورٹ کے مطابق شرح سود میں کمی مارگیج ادا کرنے والوں کیلئے بڑا ریلیف ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق بینک آف انگلینڈ کے فیصلے کے بعد شرح سود 5 سے کم ہو کر 4.75 فیصد ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.7 فیصد رہی، 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی 2 فیصد کے ہدف سے نیچے آئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2020 کے بعد پہلی بار رواں برس اگست میں شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی گئی تھی۔