• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خدمت ہمارا مشن، پروپیگنڈے سے نہیں روکا جا سکتا، عبیداللّٰہ گورگیج

کوئٹہ (پ ر) پی بی 44سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبیداللّٰہ گورگیج نے اپنے مد مقابل ایک قوم پرست جماعت کے امیدوار کے من گھڑت پروپیگنڈے پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی ہمارا مشن ہے جس سے ہمیں من گھڑت پروپیگنڈوں اور الزامات کے ذریعے روکا نہیں جاسکتا ۔ پی پی پی غریب عوام کی جماعت ہے 9فروری کی طرح 22نومبر کو بھی حلقہ پی بی 44کے عوام کی حمایت سے پی پی پی کی کامیابی کی نوید لیکر سورج طلوع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں پی پی پی کے امیدوار میر عبید اللّٰہ گورگیج کا کہنا تھا کہ سیاسی حریف ابھی سے گھبراہٹ کا شکار ہیں ماضی میں اس حلقے میں ترقیاتی کاموں کا بہت پرچار کیا گیا لیکن زمینی حقائق اسکے برعکس تھے ۔سریاب کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہیں حالانکہ ماضی میں متذکرہ قوم پرست جماعت برسراقتدار رہی اور موصوف امیدوار نے اس دور میں سریاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے دعوے کئے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے اور 8فروری کے عام انتخابات میں سریاب کے عوام نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی پی پی کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر اس کے خالی خولی اور کھوکھلے نعروں اور وعدوں کی قلعی کھل کر رکھ دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے دوبارہ میدان میں اترے ہیں اور انشاء اللّٰہ حلقہ پی بی 44کے عوام کی بھرپور حمایت و اعتماد اور اللّٰہ تعالیٰ کے بھروسے پر پختہ یقین رکھتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔

کوئٹہ سے مزید