• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ وکیفے بلدیہ کے معاہدے منظرعام پر لائے، بیوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس (بیوگا) کے چیئرمین در محمد لانگو ، وائس چیئرمین شمس اللہ کاکڑ ، آرگنائزر شکر خان رئیسانی اور ندیم کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور نجی کمپنی کے درمیان طے پانے والے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ وکیفے بلدیہ کے معاہدئے منظرعام پر لائے، کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف انتقامی فوری طور پر بند ، مستقل اور عارضی ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنایا اورعارضی ملازمین کی تنخواہ37 ہزار روپے کی جائے،کارپوریشن کی جائیدادوں کو کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اگر مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو 15نومبر کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کی جانب سے گرینڈ الائنس کے صدر اور کابینہ کے ساتھ رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ الائنس کے صدر اور کابینہ کے ارکان کے گھروں پر پولیس کی جانب سے کارروائی کرائی کراکے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ الائنس کی جانب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی طلب کرنے پر رہنمائوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید