کوئٹہ(پ ر) ترجمان صدر آصف علی زرداری / صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ ہمیں کسی صورت بھی بلوچستان میں تیار ہونے والی مصنوعات کی نقل و حمل میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں اس بابت مال بردار گاڑیوں کو لیٹرز جاری کریں گے،چیمبر آف کامرس کے بغیر صنعت و تجارت کے شعبوں کی ترقی ممکن نہیں سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اسپیشل اکنامک زون بوستان میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھائےان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسپیشل اکنامک زون بوستان میں چلتن آکسیجن گیس فیکٹری و دیگر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ ،انجینئر میر وائس خان کاکڑ ودیگر نے صوبائی مشیر کے اسپیشل اکنامک زون بوستان کے دورے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ پہلے مشیر صنعت و تجارت ہے جس نے اس اکنامک زون کا دورہ کیا ہے۔