• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے پنجگور چتکان بازار پرانا ڈیزل منڈی روڑ تا فیض محمد چوک ڈویلپمنٹ اسکیم کی تحقیقات کا حکم دیدیا

کوئٹہ(خ ن)ـاہلیان پنجگور کی شکایت پر وزیر اعلٰی بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو پنجگور چتکان بازار پرانا ڈیزل منڈی روڑ تا فیض محمد چوک ڈویلپمنٹ اسکیم کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس پر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے متعلقہ محکمہ کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مراسلہ کے مطابق اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن مکران سرکل کی سربراہی میں معائنہ ٹیم تشکیل دے دی گئی جو معاملے کی تحقیقات کرے گی انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مراسلہ میں سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ معائنہ کمیٹی کے ساتھ مقامی افسران کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید