کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر سردار حافظ محمد امجد اسلام نے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے ہرممکن کردار ادا اور بلوچستان کو پر امن روشن بنائیں گے ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پہنچنے پر بات چیت میں کہی ، قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر فنانس سیکرٹری آغا نسیم ، جنرل سیکرٹری چلتن ٹائون محمد عباس ، جنرل سیکرٹری سریاب ٹائون ریاض چانڈیو ، جنرل سیکرٹری زرغون ٹائون آصف شاہ ہمدانی و دیگر رہنماؤں نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعصبات کو ختم کرکے ایک قوم بن کر بلوچستان میں دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ، صوبے کے پسماندہ علاقوں کے بنیادی مسائل حل اور بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی عوامی ہے جس میں ہزاروں لوگوں نے جذبے اور ولولے کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے اور ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔