• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے بے روزگار فنکاروں کا مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بے روزگار فنکاروں نے نصیر محمد شہی کی قیادت میں جمعرات کو مطالبات کے حق میں بچوں سمیت کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرئے بازی کررہے تھے ۔ مقررین نے کہا کہ فنکار ویلفیئر فنڈ غریب اور بے روزگار فنکاروں کیلئے ہے اسے غریب فنکاروں کی امداد کے لئے خرچ کیا جانا چاہیے مگر یہاں غریب فنکاروں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ، فنڈ میں ایسے لوگ شامل کیے گئے ہیں جو فنکار نہیں ایسے لوگوں کا راستہ روکا جائے ، نوری نصیر خان کمپلیکس کے دروازے تھیٹر فنکاروں کے لئے کھولے جائیں اور فنکاروں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ختم کیا جائے تاکہ انہیں روزگار کے مواقع میسر آسکیں ۔
کوئٹہ سے مزید