بیجنگ( نیوز ڈیسک)چینی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ’’حقیقی ڈیتھ اسٹار‘‘ بنا لیا ہے جو خلاء میں موجود دشمنوں کے سیٹلائیٹس کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈیتھ اسٹار مشہور سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ میں دِکھایا گیا ایک ہتھیار ہے جو ایک سیارے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سائنس فکشن فلموں سے متاثر ہو کر بنایا گیا یہ ہتھیار مائیکرو ویو شعاعوں کی پلسز کو ملا کر ایک طاقتور شعاع بناتا ہے۔ان کے ملنے کیلئے الیکٹرو میگنیٹک پلسز کو ایک ہی ہدف کو ایک سیکنڈ کے 1700 کھرب حصے کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ اور ایسا کرنے کیلئے جدید جی پی ایس سیٹلائیٹ پر نصب ایٹمی گھڑیوں سے زیادہ وقت کی درستی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک کہ ایسا کام ہے جو اس سے قبل ناممکن سمجھا جاتا تھا۔یہ ہتھیار اپنے ممکنہ ملٹری استعمال کے لیے تمام آزمائشی مراحل سے پورے کر چکا ہے جو ’الٹرا-ہائی ٹائم پریسیشن سنکرونائزیشن‘ کی بدولت ممکن ہوا ہے۔