بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین میں آبادی میںاضافے کے لیے کی جانے والی سرکاری کوششیں ناکام ثابت ہونے لگیں۔ چین کو جہاں نوجوانوں کی گھٹتی ہوئی آبادی کا سامنا ہے وہاں رواں سال شادی کرنے والے افراد کی تعداد میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین میں نوجوان آبادی کی کمی پر قابو پانے اور آبادی کو مزید بڑھانے کے لیے لوگوں کو شادی کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے ،تاہم اس کے باوجود رواں سال رجسٹر ہونے والی شادیوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 9ماہ کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 47 لاکھ شادی شدہ جوڑے رجسٹر ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9لاکھ 49ہزار کم ہیں۔