حیدرآباد(رپورٹ:اے بی سومرو)سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری اور ترقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے معیار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے مشکوک،مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تعیناتی ایچ ای سی رولز کے خلاف ہونے کا انکشاف،جنگ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی کی وی سی اربیلہ بھٹو کے 10 ریسرچ مقالے مکمل نہ ہونے باوجود وزیر اعلئ سندھ و چانسلر کی جانب سے مشروط طور پر 19سے 20ویں گریڈ میں ترقی دینے،21سے ویں گریڈ میں ترقی اور پروفیسر کی پوسٹ پر تعیناتی کے بعد وزیراعلی سندھ کی جانب سے تشکیل کردہ وائس چانسلر سرچ کمیٹی نے اکیڈمک کاغذات اور پروموشن احکامات کے جائزے کے بغیر مذکور خاتون پروفسیر کی بطور وی سی سفارش کی سمری بھیجی تھی،دوسری جانب ڈاکٹر طحہ حسین علی کی بطوروائس چانسلر مہران یونیورسٹی تقرری 20سالہ فیکلٹی ممبر کا تجربہ رکھنے والی پالیسی کے خلاف کی گئی ہے،دوسری جانب وائس چانسلر شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی کی وائس چانسلر اربیلہ بھٹو کو کالز کی گئیں اور پیغامات بھی بھیجے گئے مگر خاتون پروفسیر نے کوئی جواب نہیں دیا۔