• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری ادویات کی فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے، ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت

پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ضلع میں میڈیکل اسٹورز کی رجسٹریشن، مستند کمپنیوں کی ادویات کی دستیابی، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی اور دیگر متعلقہ امور پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام؍آلائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ڈرگ انسپکٹر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صحت عامہ کی بہتری اور میڈیکل اسٹورز کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ضلع میں تمام میڈیکل اسٹورز کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے اور صرف مستند اور معیاری ادویات کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
پشاور سے مزید