پشاور( لیڈی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے نامزد جنرل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ جن توقعات کے ساتھ پارٹی قیادت نے مجھے پی پی پی پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری کی بھاری ذمہ داری کے لئے نامز دکیا ہے، اپنی خلوص اورپارٹی کے ساتھ کمٹمنٹ اور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے تعاون سے پشاور شہر کو ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائینگے، پارٹی قیادت کا اس اہم ذمہ داری کے لئے میرا انتخاب کرنے پر شکر گزار ہوں، پشاور پریس کلب میں پارٹی رہنماوں، منتخب کونسلروں اور کارکنوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور شہر منی لاڑکانہ کہلاتا تھا لیکن بدقسمتی سے بعض وجوہات کی بنا پر پارٹی کا یہ مضبوط گڑھ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ پیپلز پارٹی دوبارہ پشاور میں اپنی بنیادیں مضبوط کرے،