• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا کمیونیکیشن سینٹر دورہ

پشاور(جنگ نیوز) شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی اور گڈ گورننس کو فروغ دینے کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت نو تعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثنائاللہ خان نے ڈپٹی کمشنر آفس کی سب برانچز اور ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف برانچز بشمول پی ایم آر یو، پی ایس، ڈائری، اسٹیبلشمنٹ، ڈی این برانچ اور کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور سٹاف سے ملاقات کے دوران شہریوں کو خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات کی بروقت اور معیاری فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور تمام عملہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت میسر ہو.
پشاور سے مزید