پشاور (خصوصی نامہ نگار) سینئر ایلومنائی اسلامیہ کالج پشاور کے الیکشن کے لئے امیدواروں کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی۔ الیکشن کمیٹی نے رواں ماہ ہونے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ چیف الیکشن آفیسر پروفیسر افتخار احمد خان کے مطابق اس سال سینئر ایلومنائی اسلامیہ کالج کے موجودہ صدر بابائے اسلامیہ کالج محمد زمان خان اور پروفیسر محمد جواد صدارت کے عہدے کے لئے مدمقابل ہوں گے۔ سرکاری گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی نتائج کا حتمی نوٹیفکیشن بھی اسی دن جاری کیا جائے گا۔ محمد زمان خان محمد زئی صدر کے طور پر اپنی چوتھی مدت کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ دونوں امیدواروں نے اپنی مہم تیز کر دی ہے۔