• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام 14 نومبر کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں‘ سردار نور احمد

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سردار نور احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ سبی اور لہڑی کے عوام 14 نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی کو کامیابی دلاکر وطن دوستی کا ثبوت دیں تاکہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب چیف آف اقوام ڈومکی تمندار سردار کوہیار خان ڈومکی ،سابق نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی ،سردار زادہ میر حیربیار ڈومکی ،سردار زادہ میر دینار ڈومکی ،میر شاہ زین ڈومکی ،میر درک خان ڈومکی ،میر روحیل ڈومکی اورمیر شاہ مرید ڈومکی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عشائیے میں سردار عبدالوحید سولنگی ، میر شبیر احمد بنگلزئی، میر اقبال احمد بنگلزئی، ملک ساجد بنگلزئی، میر سعید احمد بنگلزئی، میر نذیر احمد بنگلزئی، میر فہیم بنگلزئی، جاوید احمد بنگلزئی، عبدالستار بنگلزئی، حاجی غوث بخش بنگلزئی ،ملک بہادر بنگلزئی،ملک رفیق سیلاچی ،وڈیرہ غوث بخش گورگیج ،بابو دین محمد مرغزانی، میر حیدر بگٹی ،ملک مجیب دھپال ،حلیم ہاڑا ،مصطفی ہوتی ،میر غوث بخش شاہوانی ، میر حبیب رند ،وڈیرہ فدا رند ،سردار شادی خان نودھانی، کونسلر حاجی احمد ہاڑا ،میر سعید احمد سیلاچی ،وڈیرہ ملوک گورگیج ،کونسلر دین محمد گورگیج ،میر اللہ داد جتوئی ،حاجی غلام رسول سیلاچی ،ملک جبار سیلاچی ،معراج رند ،حکیم جتوئی ،غفور جتوئی و دیگر بھی شریک تھے ۔سردار نور احمد بنگلزئی نے کہا کہ سبی اور لہڑی کے عوام 14نومبر کو سردار کو ہیار خان ڈو مکی کو ووٹ دے کر کا میاب بنا ئیں تا کہ ان کے والد مر حوم سردار سر فراز خان ڈومکی نے الیکشن کے دوران سبی اور لہڑی کی عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ اپنے مر حوم والد کے مشن اور وعدوں کو پو را کر سکیں۔ اس موقع سردار کو ہیار ڈومکی نے کہا کہ میں سردار نور احمد بنگلزئی اور انکے برا دران کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت بخشی اور میری حمایت کی میں منتخب ہو نے کے بعد اپنے بزرگوں کے مشن کو جا ری رکھوں گا ۔
کوئٹہ سے مزید