کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صوبائی دارلحکومت کو نظراندازکر دیا گیا ہے بلوچستان میں بے ر وزگاری عروج پر ہے رہی سہی کسرایرانی پٹرول وڈیزل پر پابندی نے پوری کر دی سیکورٹی ادارے وحکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ نوجوان حقوق کے حصول ،ترقی وخوشحالی کیلئے جمہوری جدوجہد کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں اگرحکمرانوں نے عوامی مسائل کے حل ،حقوق کی فراہمی میں سنجیدگی نہیں دکھائی تو نوجوانوں وعوام کو منظم کرکے بلوچستان بھر کے عوام کوئٹہ میں دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قتل وغارت کی ہر جگہ مذمت کرتے ہیں خواہ مزدورہویاسیکورٹی اداروں کاکوئی فردہو۔ دکی سمیت ہر جگہ ہونے والے مظلوموں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں حق دو بلوچستان مہم کو مزید منظم وتیز کریں گے بلوچستان کے لوگ غلام نہیں ہم آزادشہری ہیں۔