• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے اسٹیشن دھماکہ‘ لواحقین کے غم میں شریک ہیں‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردارسحر گل خلجی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل ، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنےبیان میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ہم شہداءکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم ونہتے لوگوں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے۔ بلوچستان گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کی ایک نئی لہر کا شکار ہے ۔ سانحہ کوئٹہ کسی المیے سے کم نہیں ، حکومت کو چاہئے کہ صوبے میں بدامنی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔بیان میں دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔درایں اثناء بیان میںچیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان عبدالمالک درانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید