کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے میاں رؤف عطا کی قیادت میں اس موقع پر سندھ کے وزیر قانون و داخلہ ضیاء الحسن لنجار، پی پی پی چیئرمین کے ترجمان و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم پی اے سہیل انور سیال اور پیپلز لائرز فورم سندھ کے صدر قاضی بشیر بھی موجود تھے وفد نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، خصوصاً 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو سراہا وفد نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔