کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر پی بی 44کے امیدوارحاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کیلئے ہرسطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جن لوگوں میں شکست نہ ماننے کا عزم ہو انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا ہےاوریہ حوصلہ مجھے عام انتخابات میں پی بی 44کے ووٹرز نے بھاری اکثریت سے کامیابی کی صورتحال میں دیا جس کی بدولت ہم نے فارم47کے ذریعے آنے والے جعلی نمائندے کو عدالت میں جھوٹا ثابت کیا ان خیالات کااظہارانہوںنے پی بی 44کے 16حلقوں میں ری پولنگ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب میں کیا حاجی عطاء محمد بنگلزئی نےکہاکہ 21نومبر کو حلقے کے ووٹرایک مرتبہ پھر نیشنل پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے جعلی نمائندئے کو عبرتناک شکست دینگے ہم خدمت اور تعمیر کی سیاست کے علمبردار ہیںعوام صرف الیکشن میں نظرآنے والے موسمی سیاستدانوں کو مسترد کردیں ۔