• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت ملک مشکلات کے باوجود بلوچ سیاست سے جڑے رہے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پارٹی کے فکری دوست دانشوراور لکھاری راحت ملک کی برسی پرمرحوم کی سیاسی سماجی اور ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ راحت ملک سیاسی عمل ‘ علم اور ادب کی ررخیز شخصیت شعوری و فکری طور پر بلند رہنما تھے مرحوم نے بلوچ اور بلوچستان کی جدوجہد میں بنیادی کردار ادا کیاانہوں نے اپنی طویل سیاسی جدوجہد اور قلم کی طاقت سے بلوچستان کا مقدمہ توانا انداز سے لڑابیان میں کہاگیا کہ راحت ملک مشکل حالات کے باوجود بلوچ سیاست اور بلوچستان کے ساتھ مضبوط سے جڑے رہے ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید