کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی کیٹ آواران کے طلبا مشرف حسین اور فیصل مراد نے آواران میں ٹیسٹ میں ایک امیدوار کی جانب سے اپنی جگہ اپنے بھائی جبکہ ایک امیدوار کی جانب سے ایک ڈاکٹر کو بٹھاکر امتحان دینے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وائس چانسلر بی ایم سی سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو دیگر طلبا کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات 22 نومبر کو پورے ملک میں مختلف اداروں کی زیر نگرانی ہوئے ، بلوچستان کے طلبا نے مختلف مقامات پر ٹیسٹ دیئے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ آواران سے ایک امیدوار نے ٹیسٹ میں غیرقانونی طریقے سے اپنے بھائی بٹھاکر ٹیسٹ میں 162 نمبر لئے جبکہ ایک اور امیدوار نے اپنی جگہ ایک ڈاکٹر کو بٹھا کر 160 نمبر لئے جس سے ڈسٹرکٹ آواران کے