• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ پر بچے کے اغواء کے الزامات بے بنیاد ہیں، رسول بخش محمد حسنی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قلات کے رہائشی رسول بخش محمد حسنی نے کہا ہے کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی قبائلی مسئلہ ہے ، مجھ پر بچے کے اغوا کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر تشدد کر کے ویڈیو بیان لیا گیا میرا کسی گروہ یا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ، غریب ہوں اپنا گزر بسر بمشکل کررہا ہوں بچے کے اغواء اور یا کسی کے قتل سے میرا اور میرے دوست کا کوئی تعلق نہیں ، ہم پر امن شہری جس کی گواہی علاقہ کے لوگ دیتے ہیں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ تشدد کے ذریعے زبردستی بیان دلانے والوں کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف دیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید